ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد عطاالرحمن کی اے ایس پی آمنہ بیگ کے ہمراہ
نور مقدم کے قتل کے حوالے سے پولیس کی طرف سے کیا گئے اقدامات کے بارے
میں میڈیا کو بریف کرتے ہوئے
نور مقدم کا قتل جس کمرے میں ہوا اس کی تصویر پولیس نے جاری کردی
نور مقدم قتل کیس: ’کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں‘،
والد کا بیان
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں
دو روز کی توسیع کرتے ہوئے پیر کو پھر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب مقتولہ کے والد سابق سفیر شوکت علی مقدم نے واضح کیا ہے کہ وہ اس کیس
میں کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ملزم کو سزا دلوانا ہی ان کا واحد
مقصد ہے۔
تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم ظاہر جعفر کو ڈیوٹی
میجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع مقتولہ کے والد بھی اپنے چند قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ موجود تھے۔ مقتولہ کی
نمائندگی ایڈووکیٹ شاہ خاور نے کی جبکہ سرکاری وکیل ساجد چیمہ پولیس کی جانب سے پیش
ہوئے۔
[…] کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد طالبان ک…ے۔ […]