حافظ آباد میں آئی جی پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود پولیس ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی کوٹ نکہ کا اہلکار سرکاری گاڑی میں ٹک ٹاک بنا کر انڈین گانے شئیر کرتا رہا، سرکاری گاڑی گشت کے بجائے دوستوں کو پرندہ گھر چھوڑنے جانے لگی، پولیس چوروں، ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے دوستوں کو پروٹوکول دینے لگی۔
پولیس کی عدم توجہی سے پہلے ہی چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہے، پولیس افسران بھی ٹک ٹاک بنانے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی سے گریزاں ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں