بریکنگ نیوز
بھارتی فوج کے ہاتھوں 24 گھنٹوں کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید یوکرین کا کریمیا پر حملے میں 9 روسی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ روس یوکرین جنگ؛ بنگلادیش میں پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا غزہ پر اسرائیلی بمباری کا دوسرا روز، بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید کابل میں جلوس کے دوران دھماکہ، آٹھ افراد جاں بحق اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 10 فلسطینی شہید منکی پاکس انفیکشن، امریکہ نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی جزیرہ فرسان میں دوسری اور تیسری صدی عیسویں کے آثارِ قدیمہ دریافت نینسی پلوسی دورہ تائیوان، چین کی جنگی مشقوں کے باعث تائیوان کے لیے پروازیں بند وسطی جاپان میں طوفانی بارشیں، عوام سے محتاط رہنے کی اپیل بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں تاریخی اضافہ کردیا ٹھنڈے چپس دینے پر نیویارک میں شہری نے فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان، چین نے بحری مشقیں شروع کر دیں عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر، پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط ختم عراق کے سیاسی بحران پر اقوام متحدہ کی تشویش امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت، افغان نائب وزیراعظم کی مذمت اردن، ناکارہ گردے کے بجائے تندرست گردہ نکالنے والا ڈاکٹر گرفتار بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں کورونا سے 5 اموات عمان میں طوفانی بارش سے 16 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا سیاسی پس منظر تائیوان، نینسی پلوسی کی صدر سائے انگ وین سے ملاقات، چین میں امریکی سفیر طلب بھارت میں رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرکاری غنڈوں نے مسجد کو شہید کردیا یوکرین سے اناج سے لدا پہلا کارگو جہاز استنبول پہنچ گیا ایمن الظواہری کی ہلاکت، امریکا کا اپنے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے محتاط رہنے کی ہدایت امریکی سی آئی اے نے ایمن الظواہری پر حملے کا منصوبہ کیسے بنایا ؟

پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے حلقہ پی پی 170 میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو لندن سے میاں نواز شریف کا سلام، جس محبت سے میرااستقبال کیا میں آپ سب کی شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا ہے جو فتنہ ہے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے اس لئے ن لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا ہے جبکہ چار سالوں سے صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا۔

ان کا یہ بھی کہان تھا کہ تاریخ کے بڑے اسکینڈل عمران خان کے دور میں آئے، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدےکی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلےکرنےپڑے، آئی ایم ایف سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ عمران خان نے کیا تھا، پیٹرول کی قیمت آئی ایم ایف معاہدے کےباعث بڑھانا پڑیں، مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور (ن) لیگ مشکل وقت میں عوام کےساتھ ہیں، خزانہ خالی ہے مگر شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا آٹا دیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چھوڑنے والوں نے بھی کہا کہ یہ شخص کرپٹ نہیں، الزامات نواز شریف پر بھی لگے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، ان کی حکومت میں کہیں سڑکیں ٹوٹ گئیں تو کہیں کچرے کے انبار لگ گئے، پورے ملک سے عمران خان کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اب پنجاب ترقی کرے گا اور پنجاب کا مینڈیٹ پھر کسی کو چھینے کی اجازت نہیں دیں گے پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بل نہیں آئے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں