بریکنگ نیوز
بھارتی فوج کے ہاتھوں 24 گھنٹوں کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید یوکرین کا کریمیا پر حملے میں 9 روسی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ روس یوکرین جنگ؛ بنگلادیش میں پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا غزہ پر اسرائیلی بمباری کا دوسرا روز، بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید کابل میں جلوس کے دوران دھماکہ، آٹھ افراد جاں بحق اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 10 فلسطینی شہید منکی پاکس انفیکشن، امریکہ نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی جزیرہ فرسان میں دوسری اور تیسری صدی عیسویں کے آثارِ قدیمہ دریافت نینسی پلوسی دورہ تائیوان، چین کی جنگی مشقوں کے باعث تائیوان کے لیے پروازیں بند وسطی جاپان میں طوفانی بارشیں، عوام سے محتاط رہنے کی اپیل بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں تاریخی اضافہ کردیا ٹھنڈے چپس دینے پر نیویارک میں شہری نے فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان، چین نے بحری مشقیں شروع کر دیں عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر، پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط ختم عراق کے سیاسی بحران پر اقوام متحدہ کی تشویش امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت، افغان نائب وزیراعظم کی مذمت اردن، ناکارہ گردے کے بجائے تندرست گردہ نکالنے والا ڈاکٹر گرفتار بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں کورونا سے 5 اموات عمان میں طوفانی بارش سے 16 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا سیاسی پس منظر تائیوان، نینسی پلوسی کی صدر سائے انگ وین سے ملاقات، چین میں امریکی سفیر طلب بھارت میں رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرکاری غنڈوں نے مسجد کو شہید کردیا یوکرین سے اناج سے لدا پہلا کارگو جہاز استنبول پہنچ گیا ایمن الظواہری کی ہلاکت، امریکا کا اپنے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے محتاط رہنے کی ہدایت امریکی سی آئی اے نے ایمن الظواہری پر حملے کا منصوبہ کیسے بنایا ؟

عازمینِ حج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا

حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کی سہولت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا۔

مسجد حرام کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی کے مطابق اس کولنگ سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہے۔

ایجنسی مسجد حرام میں کولنگ سسٹم کو ہرطرح کے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور ان ایئرکنڈیشنرز سے مسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہرطرح کے جراثیم سے سو فیصد پاک ہوتی ہے۔کولنگ سسٹم 159 ہزار ریفریجریشن ٹن تک توانائی استعمال کرتا ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔

علاواہ ازیں، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اتوار کو مکہ مکرمہ میں ’وبا کے بعد حج … عبادت اور خدمت‘ کے عنوان سے حج سیمینار کا افتتاح کیا ہے۔ دو روزہ سیمینار میں حج اورعازمین کے لیے سعودی عرب کی ثقافتی اور تمدنی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ شرکاء مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں توسیع، تعمیرِ، تزئین و تحسین کے لیے نافذ کیے جانے والے اہم منصوبوں کا تعارف کرا رہے ہیں۔

اس تناظر میں وزیر حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہر سال حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والے زائرین کے استقبال کا اعزاز حاصل  کرتا ہے۔ سعودی عرب اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی میں سہولتیں فراہم کرنے کے  لیے جملہ وسائل بروئے کار لاتا ہے اور اس حوالے سے پرعزم ہے۔ کورونا وبا کے مسائل کے باوجود حج کا اہتمام گزشتہ دو برسوں کے دوران احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ حاجی یہاں سے منفرد یادیں لے کر جائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں