بریکنگ نیوز
بھارتی فوج کے ہاتھوں 24 گھنٹوں کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید یوکرین کا کریمیا پر حملے میں 9 روسی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ روس یوکرین جنگ؛ بنگلادیش میں پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا غزہ پر اسرائیلی بمباری کا دوسرا روز، بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید کابل میں جلوس کے دوران دھماکہ، آٹھ افراد جاں بحق اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 10 فلسطینی شہید منکی پاکس انفیکشن، امریکہ نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی جزیرہ فرسان میں دوسری اور تیسری صدی عیسویں کے آثارِ قدیمہ دریافت نینسی پلوسی دورہ تائیوان، چین کی جنگی مشقوں کے باعث تائیوان کے لیے پروازیں بند وسطی جاپان میں طوفانی بارشیں، عوام سے محتاط رہنے کی اپیل بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں تاریخی اضافہ کردیا ٹھنڈے چپس دینے پر نیویارک میں شہری نے فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان، چین نے بحری مشقیں شروع کر دیں عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر، پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط ختم عراق کے سیاسی بحران پر اقوام متحدہ کی تشویش امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت، افغان نائب وزیراعظم کی مذمت اردن، ناکارہ گردے کے بجائے تندرست گردہ نکالنے والا ڈاکٹر گرفتار بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں کورونا سے 5 اموات عمان میں طوفانی بارش سے 16 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا سیاسی پس منظر تائیوان، نینسی پلوسی کی صدر سائے انگ وین سے ملاقات، چین میں امریکی سفیر طلب بھارت میں رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرکاری غنڈوں نے مسجد کو شہید کردیا یوکرین سے اناج سے لدا پہلا کارگو جہاز استنبول پہنچ گیا ایمن الظواہری کی ہلاکت، امریکا کا اپنے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے محتاط رہنے کی ہدایت امریکی سی آئی اے نے ایمن الظواہری پر حملے کا منصوبہ کیسے بنایا ؟

’بجلی کے ریٹس بہت زیادہ ہیں اور گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے‘

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہم لوگ 75 فیصد سپلائی طویل المدتی معاہدوں کے تحت کر رہے ہیں ، باقی جو امپورٹ آ رہی ہے وہ سب کے لئے ایک برابر ہے ، پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی ہماری ترجیح تھی۔

تاجروں کے رہنماء غیاث پراجہ نے کہا کہ ایس این جی پی ایل بورڈ گیس امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتا ، قوائد میں ہے کہ پہلے آئیے اور پہلے پائیے ، دو ٹرمینل جو ابھی کاغذوں میں ہیں ان کو کپیسٹی دی ہوئی ہے، ہم گیس لانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ہمیں کپیسٹی نہیں دی جا رہی۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا تھا کہ ہماری فرنچائز میں سی این جی کا استعمال کم ہے ، ہمیں سی این جی کو گیس دینا مسئلہ نہیں ہے ، گیس کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانا مسئلہ ہے۔

سوئی سدرن گیس حکام نے بتایا کہ گیس کی امپورٹ کے لئے نجی سیکٹر کاغذات پورے نہیں کر سکے، رواں سال گیس منگوانے کے لئے کسی نے اپلائی ہی نہیں کیا۔

ایم ڈی سوئی سدرن نے کہا کہ ایس این جی پی ایل سے معاہدہ کر کے ہی گیس منگوا سکتے ہیں ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سی این جی سیکٹر کا مسئلہ حل کیا جائے ، ہمارے سسٹم میں گھریلو صارفین پہلی ترجیح ہے۔

سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوئی کا صرف نام ہے ہمارے پاس گیس نہیں ہے ، میں لکڑی جلاتا ہوں۔  پیٹرولیم کمیٹی نے ہدایت دی کہ جب تک دیگر ٹرمینل نہیں آتے سی این جی سیکٹر کو کپیسٹی دی جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں