صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کر کے واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں حلقہ پی پی 157 میں جاری سیوریج، واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے اور تمام افسران کو عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات جاری کر دیں۔
اس میٹنگ میں ڈی ایم ڈی محمد دانش، ڈائریکٹر فیصل خرم ایکسئین محمد زوہیب شریک تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں