بریکنگ نیوز
بارش کے بعد مرتضیٰ وہاب کا رات گئے شہر کا دورہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے شہر میں غنڈہ گردی میں اضافہ امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک شاہدرہ؛ گلشن حیات پارک میں قتل کی واردات، ملزمان موقع سے فرار آئی جی پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود پولیس ٹک ٹاک بنانے میں مصروف حیدرآباد؛ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد اب تک بجلی بحال نا ہو سکی امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اٹلی، برفانی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی عوام میں کورونا سے متعلق مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، وزیر صحت پیوٹن کا امریکہ کو یومِ آزادی پر مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، مریم نواز عازمینِ حج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا سعودی عرب، غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ سعودی عرب، غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ایندھن کی عدم دستیابی کے سبب سری لنکا میں ایک بار پھر اسکولز بند لوٹوں کی چیف پولنگ ایجنٹ مریم صفدر کا پورا زور بیہودگی پر لگ رہا ہے، فواد چوہدری ازبکستان، خود مختار صوبے میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 18 افراد ہلاک عازمینِ حج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا موسمیاتی تبدیلیاں نئی وباؤں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں، سائنسدانوں کا انتباہ بارش کی پہلی بوند گرتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ’بجلی کے ریٹس بہت زیادہ ہیں اور گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے‘ ’’دعا زہرہ کے بیانات غلط ثابت ہوئے اور یہ کیس اغوا کے ضمرے میں آتا ہے‘ صوبائی وزیر صحت کی واسا ہیڈ آفس آمد، واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال نیب میں تقرری و تبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ

امریکی صدر کا کانگریس سے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس 3 ماہ معطل کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے پیٹرول اور ڈیزل پر لگے ٹیکس کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن کو اگلے وسط مدتی انتخاب کے چیلنج کا سامنا ہے۔

صدر بائیڈن کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آنے پر ان کی اپنی جماعت ڈیموکریٹس کے بعض ارکانِ کانگریس نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی کہا ہے کہ وہ دیکھیں گی کہ صدر کے اس مطالبے کو کانگریس میں حمایت مل سکتی ہے کہ نہیں۔

صدر بائیڈن نے کانگریس سے پیٹرول اور ڈیزل پر فیڈرل ٹیکس معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور صنعتی شعبے کو بھی اپنے اپنے انداز میں اس بارے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے اس تناظر میں توانائی کی صنعت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے کہ ان کی ترجیح صرف منافع کمانا ہے۔

صدر بائیڈن کی طرف سے اس جانب متوجہ ہونے کے بعد اگر امریکی قانون ساز اور ریاستیں کوئی کارروائی کرتی ہیں تو امریکا بھر میں صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے تاہم صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے صارفین کو درپیش تکلیف کا مکمل ازالہ تو نہیں ہو سکے گا لیکن یہ ان کے لیے ایک بڑی مدد ضرور ہو گی۔

امریکی صدر نے اس سلسلے میں یہ بھی کہا کہ انتظامیہ سمجھتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں براہ راست اختیار نہیں رکھتے مگر وہ اپنی پوزیشن کو استعمال کر رہے ہیں۔ وہ اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کانگریس، امریکی ریاستیں اور صنعتیں بھی اپنے حصے کا کام کریں۔

واضح رہے کہ امریکا میں پیٹرول پر فیڈرل ٹیکس 18.4 سینٹ فی گیلن جبکہ ڈیزل پر 24.4 سینٹ فی گیلن کے حساب سے نافذ ہے۔ اس وقت امریکا بھر میں پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن ہے۔ اگر امریکی صارفین کو سہولت دی جاتی ہے تو ان کی 3.6  فیصد تک کی بچت ہو سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں