فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آج ریاست کے اندر ریاست بنی ہوئی ہے۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایف سی کے بغیر این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں، پی ایف سی نہیں ہو گا تو این ایف سی کا پیسہ انکی جیبوں میں جاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کو پروونشل فنانس کمیشن کی طرف دیکھنا ہو گا، سیاست سے بالاتر ہو کرمسائل کا حل نکالنا ہو گا، صوبوں کو ایک دوسرے اور وفاق کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے۔
فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آج ریاست کے اندر ریاست بنی ہوئی ہے، ہرسیاسی جماعت کے اپنے اپنے صوبے ہیں، ملکی مفاد کیلئے نئے چارٹر آف ڈیموکریسی کی ضرورت ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ18ویں ترمیم سے بہت امیدیں ہیں، معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے، پارلیمنٹ،سیاستدانوں نے ملکر اس کا حل نکالنا ہے، ملک کوجس طرف لے کر جا رہے ہیں بہت خطرناک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بدین کی خاتون کو نااہل کرنے کاعدالتی فیصلہ موجود ہے، نوجوانوں کو مایوس کیاجا رہا ہے جو بہت خطرناک ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں