بریکنگ نیوز
بارش کے بعد مرتضیٰ وہاب کا رات گئے شہر کا دورہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے شہر میں غنڈہ گردی میں اضافہ امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک شاہدرہ؛ گلشن حیات پارک میں قتل کی واردات، ملزمان موقع سے فرار آئی جی پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود پولیس ٹک ٹاک بنانے میں مصروف حیدرآباد؛ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد اب تک بجلی بحال نا ہو سکی امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اٹلی، برفانی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی عوام میں کورونا سے متعلق مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، وزیر صحت پیوٹن کا امریکہ کو یومِ آزادی پر مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، مریم نواز عازمینِ حج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا سعودی عرب، غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ سعودی عرب، غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ایندھن کی عدم دستیابی کے سبب سری لنکا میں ایک بار پھر اسکولز بند لوٹوں کی چیف پولنگ ایجنٹ مریم صفدر کا پورا زور بیہودگی پر لگ رہا ہے، فواد چوہدری ازبکستان، خود مختار صوبے میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 18 افراد ہلاک عازمینِ حج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا موسمیاتی تبدیلیاں نئی وباؤں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں، سائنسدانوں کا انتباہ بارش کی پہلی بوند گرتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ’بجلی کے ریٹس بہت زیادہ ہیں اور گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے‘ ’’دعا زہرہ کے بیانات غلط ثابت ہوئے اور یہ کیس اغوا کے ضمرے میں آتا ہے‘ صوبائی وزیر صحت کی واسا ہیڈ آفس آمد، واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال نیب میں تقرری و تبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ

چینی موبائل کمپنی نے نارزو سیریز کا سستا فون فروخت کیلئے پیش کر دیا

چینی موبائل کمپنی رئیل می اپنی مقبول نارزو سیریز کے سستے اور معیاری فون ’ففٹی آئی پرائم‘ کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔

رئیل می نے گزشتہ ماہ مئی میں بھی ’نارزو‘ سیریز کے دو بجٹ فون متعارف کرائے تھے اور اب ایک ماہ سے کم بھی کم عرصے کے دوران کمپنی نے ایک اور سستا فون پیش کردیا۔

کمپنی کی جانب سے پیش کردہ ’ففٹی آئی پرائم‘ کے فرنٹ اور بیک پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے، جس وجہ سے اس کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔

فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی جب کہ بیک پر صرف 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو دو مختلف ماڈیولز یعنی 2 اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 اور 64 جی بی ریم تک میموری بڑھانے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور دونوں ماڈیولز کی رقم میں محض دو ہزار روپے کا فرق رکھا گیا ہے۔

’ففٹی آئی پرائم‘ کا اسکرین 5۔6 انچ کا دیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائڈ 11 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یونیسوک ٹی 612 کی چپ دی گئی ہے۔

پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری سے لیس فون کا چارجر 10 واٹ رکھا گیا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سمیت دیگر فیچرز بھی نہیں دیے گئے۔

اگرچہ موبائل کے فرنٹ اور بیک پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

’ففٹی آئی پرائم‘ کو ابتدائی طور پر ایشیا کے چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جب کہ جلد ہی اسے چین سے دنیا بھر میں آن لائن فروخت کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

’ففٹی آئی پرائم‘ کے 2 جی بی ریم اور 32 جی بی میموری کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی 21 ہزار جب کہ 3 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی 23 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں