بریکنگ نیوز
بارش کے بعد مرتضیٰ وہاب کا رات گئے شہر کا دورہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے شہر میں غنڈہ گردی میں اضافہ امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک شاہدرہ؛ گلشن حیات پارک میں قتل کی واردات، ملزمان موقع سے فرار آئی جی پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود پولیس ٹک ٹاک بنانے میں مصروف حیدرآباد؛ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد اب تک بجلی بحال نا ہو سکی امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اٹلی، برفانی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی عوام میں کورونا سے متعلق مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، وزیر صحت پیوٹن کا امریکہ کو یومِ آزادی پر مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، مریم نواز عازمینِ حج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا سعودی عرب، غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ سعودی عرب، غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ایندھن کی عدم دستیابی کے سبب سری لنکا میں ایک بار پھر اسکولز بند لوٹوں کی چیف پولنگ ایجنٹ مریم صفدر کا پورا زور بیہودگی پر لگ رہا ہے، فواد چوہدری ازبکستان، خود مختار صوبے میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 18 افراد ہلاک عازمینِ حج کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا موسمیاتی تبدیلیاں نئی وباؤں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں، سائنسدانوں کا انتباہ بارش کی پہلی بوند گرتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ’بجلی کے ریٹس بہت زیادہ ہیں اور گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے‘ ’’دعا زہرہ کے بیانات غلط ثابت ہوئے اور یہ کیس اغوا کے ضمرے میں آتا ہے‘ صوبائی وزیر صحت کی واسا ہیڈ آفس آمد، واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال نیب میں تقرری و تبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ

امریکا، سان فرانسسکو کی ٹرین میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

امریکی شہر سان فرانسسکو کی ایک ٹرین میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔

خبر رساں اداے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ ٹرین میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کیسٹرو نامی قصبے کی جانب بڑھ رہی تھی۔ جس اسٹیشن کے قریب حملہ آور فرار ہوا وہ سان فرانسسکو اور کیسٹرو کے تقریباً درمیان میں واقع ہے۔

سان فرانسسکو کی سپروائرز مائرنا میلگر کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر حکام وہاں پہنچے تو ایک شخص کو مردہ اور ایک کو زخمی حالت میں پایا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل فائرنگ کرنے والے اور نشانہ بننے والے افراد کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کیسٹرو کے سپروائزر رفائل مینڈلمین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے اور اس کا نشانہ بننے والے افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کوئی ٹرین پر چڑھا اور فائرنگ شروع کر دی جو کہ بہت خوفناک ہو سکتا تھا تاہم یہ بھی کافی خوفناک تھا۔

قرارداد

خیال رہے امریکا میں فائرنگ کے پے در پے واقعات کے بعد ہتھیار رکھنے کے حوالے سے سخت قوانین بنانے کی بحث زوروں پر ہے۔ گزشتہ روز ہی امریکی سینیٹ نے کئی دہائیوں بعد ملک میں ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے قانون منظور کرنے کی طرف پہلا قدم اٹھایا تھا۔ سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ڈیموکریٹ اور رپبلکن سینیٹرز نے متفقہ طور پر شہریوں کے ہتھیار رکھنے کے قوانین (گن لاز) کو سخت کرنے کے اقدامات کی فوری منظوری کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں