بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹم ساؤتھی نے پنجاب کنگز کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹم ساؤتھی نے آج پنجاب کنگز کے خلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے شاندار پرفارمنس دی، کیوی بالر نے اوپننگ بلے باز شیکھر دھون اور بگ ہٹر شاہ رخ خان کی وکٹیں لے کر اپوزیشن کو جھٹکا دیا۔
ساؤتھی نے دھون کی اہم وکٹ حاصل کی، جو پنجاب کے لیے اینکر کا کردار ادا کر سکتے تھے۔
The Southee Express is unstoppable!!!!
What a remarkable achievement #KKRHaiTaiyaar #KKRvPBKS #IPL2022 pic.twitter.com/b1ac4zsLeE
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 1, 2022
کیوی اسٹار نے ایک بڑا ذاتی سنگ میل حاصل کیا جب انہوں نے شاہ رخ خان کو صفر پر واپس بھیج دیا کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 250 وکٹیں مکمل کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بولر بن گئے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ساؤتھی کے نئے بال پارٹنر ٹرینٹ بولٹ نے ابھی تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 وکٹوں کا ہندسہ بھی عبور نہیں کیا ہے.
ٹم ساؤتھی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی شاندار کیریئر رہا ہے اور وہ اس وقت 92 میچوں میں 111 وکٹیں لینے والے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں، جو ریکارڈ ہولڈر شکیب الحسن سے 8 وکٹس پیچھے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں