میامی اوپن ٹینس خواتین سنگلز کے فائنل میں آئیگا سویٹیک اور نومی اوساکا کے مابین مقابلہ ہو گا۔
جاپان سے تعلق رکھنے والی نومی اوساکا نے سیمی فائنل میں سوئس کو 4-6،6-3،6-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی.
نومی اوساکا گزشتہ سال آسٹریلین اوپن کے ٹائٹل پر قبضہ کرنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔
نومی اوساکا ٹینس کی عالمی رینکنگ میں 77 ویں نمبر پر ہیں جس کی واحد وجہ کھیل سے چند ماہ کی دوری ہے۔
میامی اوپن کی دوسری فائنلسٹ عالمی ٹینس میں نمبر دو پر براجمان آئیگا سویٹیک نے گزشتہ ہفتے ہی انڈین ویلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
سویٹیک پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جو امریکہ کے ہارڈ کورٹ کے دونوں ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ اس سے قبل وکٹوریہ ایزارینکا 2016 میں یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔
سویٹیک مسلسل 16 میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں جبکہ مسلسل 18 سیٹس میں ناقابل شکست ہیں۔
سویٹیک نے 2019 کے بعد سے اوساکا کا سامنا نہیں کیا ہے. وہ 2020 کے فرانسیسی اوپن میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں