قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ملکی کی موجودہ سیاسی صورت حال پر کہا ہے کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔
وسیم اکرم کا شمار ان کرکٹرز میں ہوتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کے شدید حامی تصور کئے جاتے ہیں۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی وسیم اکرم سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف کے حامیوں کی ہمت بندھاتے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں وسیم اکرم نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں لیکن اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لئے جس کی وہ نمائندگی کر رہے ہیں۔
He was born to lead, fight & win, not for himself but for what he is representing.
It’s not the position or power or name he’s fighting for,
Its his destiny!
And the game is not over yet!#IstandwithImranKhan #NeverGiveUp pic.twitter.com/NXr5G83xVC— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 2, 2022
سابق لیجنڈ کرکٹر نے کہا کہ وہ کسی عہدے، طاقت و اختیار یا نام کے لیے نہیں بلکہ یہ سب تو ان کی قسمت میں ہے۔
وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہونی ہے۔
اپویشن کو حکومت پر عددی برتری حاصل ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں