لاہور : پاک آسٹریلیا کے فیصلہ کن میچ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئی ہیں۔
سی ٹی اولاہورمنتظر مہدی کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بوائز کالج گلبرگ میں شائقین کرکٹ کی گاڑیاں پارک ہونگیں، شائقین کرکٹ لبرٹی پارکنگ ایریا میں بھی گاڑیاں پارک کر سکیں گیں۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ اسٹیکرز والی گاڑیاں الحمراء کمپلیکس اور جیمنزیم کمپلکس میں پارک ہونگیں، شائقین کرکٹ براستہ سینٹر پوائنٹ پارکنگ ایریا میں داخل ہونگے۔
سٹی ٹریفک پولیس نے کہا کہ مجموعی طور پر 975 ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، شائقین کرکٹ کو روائتی انداز میں خوش آمدید کہا جائےگا۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا، جبکہ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائے گا، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کا آج آخری اور فیصلہ کن میچ کھیلا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں