پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم کی 5 وکٹیں 81 رن پر گر گئیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کردیا جبکہ اگلے اوور میں حارث رؤف نے ایرون فنچ کو آؤٹ کردیا۔
حارث رؤف نے مارنوس لبوشین کو بھی آؤٹ کردیا، وہ 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارکس اسٹوئنس تھے، جن کی وکٹ زاہد محمود نے لی، وہ 19 رنز بناسکے،جبکہ پانچویں وکٹ بین میکڈرموٹ کی 36 رنز پر وکٹ گری۔
And another! @HarisRauf14 gets the nod of approval #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/mIQQB8FZnA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 2, 2022
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
تیسرے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے، سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔
TOSS UPDATE
Pakistan won the toss and elected to bowl. Here is our lineup for the third ODI.
Watch Live: @darazpk #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/nMopGYPeQy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 2, 2022
قومی پلیئنگ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف، زاہد محمود اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا کے نام رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے مہمان کو شکست دی تھی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں